RUHANI AMAL BY MUFTI ABDUL WAHHAB RAZVI ASHRAFI SAHAB

1:-ﺟﻠﺪ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﺠﺮﺏ ﻋﻤﻞ
ﺍﮔﺮ ﮐﺴﯽ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﮯ ﻧﮑﺎﺡ ﮐﺎ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﻧﮧ ﺍٓﺗﺎ ﮨﻮ ﯾﺎ ﻟﮍﮐﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺭﺷﺘﮧ ﻃﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﺗﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻋﻤﻞ ﮐﻮ ﺿﺮﻭﺭ ﺍٓﺯﻣﺎﺋﯿﮟ۔ ﯾﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺠﺮﺏ ﻋﻤﻞ ﮨﮯ۔ ﺍﮔﺮ ﺳﭽﮯ ﺩﻝ ﺍﻭﺭ ﺳﭽﯽ ﻟﮕﻦ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﻧﺸﺎﺀ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﺎﮐﺎﻣﯽ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﻨﺎ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ۔ ﻣﺪﺕ ﻋﻤﻞ 11 ﺩﻥ ﮨﮯ ‘ ﺑﺪﮪ ﮐﻮ ﻧﻤﺎﺯ ﻋﺸﺎﺀ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮔﯿﺎﺭﮦ ﮨﺰﺍﺭ ﺑﺎﺭ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺍﺳﻢ ﺍﻟٰﮩﯽ ﯾَﺎﻣُﻌْﻄِﯽُ ﮐﺎ ﻭﺭﺩ ﮐﺮﯾﮟ۔ ﺍﻭﻝ ﻭ ﺍٓﺧﺮ ﺩﺭﻭﺩ ﺷﺮﯾﻒ 11 ﺑﺎﺭ ﭘﮍﮬﯿﮟ۔ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻋﻤﻞ ﮐﮭﺎﻧﺎ ‘ ﭘﯿﻨﺎ ‘ ﺑﻮﻟﻨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﻭﺭﻧﮧ ﻋﻤﻞ ﺑﺎﻃﻞ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﻟﺒﺎﺱ ‘ ﺟﮕﮧ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﺋﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﮨﻮ۔ ﺍﻧﺸﺎﺀ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮑﺎﺡ ﮐﮯ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﺍﺧﺮﺍﺟﺎﺕ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔ﯾﮧ
ﺁﺝ ﮐﻞ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﺑﮩﻦ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﭼﮭﮯ ﺭﺷﺘﮧ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﮩﺖ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﻗﺮﺁﻧﯽ ﻭﻇﯿﻔﮧ ﺑﺘﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻧﺸﺎﺀﺍﻟﻠﮧ ﯾﮧ ﻭﻇﯿﻔﮧ ﮐﯽ ﺑﺮﮐﺖ ﺳﮯ ﺟﻠﺪ ﺍﺯ ﺟﻠﺪ ﺍﭼﮭﺎ ﺭﺷﺘﮧ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔
ﻗﺮﺁﻥ ﻭ ﺳﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺣﺎﺟﺖ ﻭ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺮﯾﻢ ﺳﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﯽ ﺗﺮﻏﯿﺐ ﻭ ﺗﻠﻘﯿﻦ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ،
ﺁﭖ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﯾﻘﯿﻦ ﻭ ﻋﻘﯿﺪﺕ ﺳﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺳﮯ ﺩﻋﺎﺀ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﯿﮟ ،
ﺍﻭﺭ ‏( ﺭَﺑَّﻨَﺎ ﻫَﺐْ ﻟَﻨَﺎ ﻣِﻦْ ﺃَﺯْﻭَﺍﺟِﻨَﺎ ﻭَﺫُﺭِّﻳَّﺎﺗِﻦَﺍ ﻗُﺮَّﺓَ ﺃَﻋْﻴُﻦٍ ﻭَﺍﺟْﻌَﻠْﻨَﺎ ﻟِﻠْﻤُﺘَّﻘِﻴﻦَ ﺇِﻣَﺎﻣًﺎ ‏( 74 ‏) ‏) ﻭﺍﻟﯽ ﻗﺮﺁﻧﯽ ﺩﻋﺎﺀ ﺗﺮﺟﻤﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﯾﺎﺩ ﮐﺮﮐﮯ ﻭﻗﺘﺎً ﻓﻮﻗﺘﺎً ﭘﮍﮬﺘﮯ ﺭﮨﯿﮟ۔
ﺍﻥ ﺷﺎﺀ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺟﻠﺪﯼ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﭽﯽ ﯾﺎ ﺑﭽﮯ ﮐﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﺭﺷﺘﮧ ﺁﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ .
ﻋﻤﻞ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﻘﯿﻦ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ۔

شادی کے لیے بعد نماز عشاء *سورہ والضحیٰ اور سورہ الممتحنہ* سات سات بار پڑھیں۔کامیابی ہوگی

✨ *شادی کے معاملات میں کوئی فرد راضی نہ ہو رہا ہو* تو رات کو سونے سے پہلے سو بار *یابدیعُ العجائبِ بِالخیرِ یابدیعُ* پڑھ کر دُعا کریں۔

☀2:- *شوہر کو راہ راست پر لانے کےلیے*

درودِہزارہ 313 بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے روز پلائیں۔

*اللھم صل علی سیدنا محمدٍ و علٰی اٰلِ سیدنا محمدٍ بعددِ کل ذرۃٍ مائۃَالفِ الفِ مرۃٍ و بارک وسلم۔*

3:-📿 *اگر کسی کا بچہ ضد کرتا ہو بات نہ مانتا ہو اور والدین کے لیےمسلہ ہو* تو رات کے وقت *1000 مرتبہ الشھید (اول و آخر  گیارہ بار درود پاک)* پڑھ کر پانی یا چینی پر دم کر کے کھلا دے اس کے ساتھ ان پر دم بھی کر دیں۔جلد تبدیلی پیدا ہوگی۔

4:-🌸وسعت رزق اور کشائش کیلئے سورۂ مزمل کا شاندار عمل🌸

✍جس عورت کے بچے اکثر مر جاتے ہوں تو وہ سات مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر سپاری (چھالیہ ثابت) پر دم کرے اور اس میں سوراخ کرکے بچے کےگلے میں ڈال دے‘ انشاء اللہ بچہ عمردراز ہوگا۔درد زہ والی عورت کو گیارہ مرتبہ شکرپر پڑھ کر دم کرکے کھلائیں.

✍سورۂ مزمل مبارکہ قرآن پاک کی 73ویں سورۂ ہے‘ اس سورۂ مبارکہ میں بیس آیات ہیں۔ حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہےکہ جو کوئی اس سورۂ کو مصیبت کی حالت میں پڑھے گا اللہ جل شانہٗ اس کی مصیبت کو دور فرمادے گا۔
🔵دیدار نبوی ﷺ:
جو کوئی سورۂ مزمل کا ہمیشہ ورد رکھے گا وہ خواب میں حضور پاک ﷺ کے دیدار سے مشرف ہوگا۔
🔵مشکل آسان:
جو کوئی سورۂ مزمل مبارکہ کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت میں خوش رکھے گا‘ اس کا افلاس دور ہوگا اور جس مشکل کیلئے پڑھی جائے گی وہ مشکل آسان ہوگی۔
🔵کشائش رزق:
جو کوئی اس سورۂ کو سات مرتبہ روزانہ پڑھے گا اس کے رزق میں اللہ تعالیٰ کشائش فرمادیں گے۔
🔵ہر مسئلہ حل:
اگر کوئی مسئلہ حل نہ ہورہا ہو تو چالیس روز بلاناغہ خلوت میں چالیس مرتبہ پڑھیں۔
🔵رزق میں برکت:
ایک روایت کے مطابق جو کوئی ایک سال تک بعد نمازفجر روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھا کرے اس کے رزق میں برکت ہوگی اور کبھی غریب و محتاج نہ ہوگا۔
🔵حادثات و خطرات دور:
روزانہ پڑھنے والے کی اللہ تعالیٰ دینی ودنیاوی مشکلات‘ آنے والے حادثات و خطرات کو دور کردیں گے۔
🔵حاکم مہربان:
اگر سورۂ مزمل کو پڑھ کر حاکم کے سامنے پیش ہوں تو حاکم مہربان ہوگا۔
🔵مجرب عمل:
ہر روز بعد از نماز عشاء گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل باقاعدگی سے پڑھنا فراغت دینی و دنیوی کیلئے مجرب ہے۔
🔵وسعت رزق اور کشائش کیلئے:
ایک چلہ تک ہرروز وقت معین پر پہلےگیارہ مرتبہ درود شریف‘ پھر 1111 مرتبہ یَامُغْنِیُ سورۂ مزمل گیارہ مرتبہ اور آخر میں درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھیں۔
🔵وسعت رزق کیلئے:
وسعت رزق کیلئے بہت مجرب عمل ہے جو کوئی یہ عمل کرے گا انشاء اللہ محروم نہیں رہےگا۔ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اس عمل میں سورۂ مزمل چالیس بار پڑھنےکا بھی فرمایا ہے اور اگر نہ ہوسکے تو پھر گیارہ مرتبہ پڑھے۔ (یہ عمل عشاء کی سنت اور وتر کے درمیان کرے)۔
🔵فراخی رزق:
سورۂ مزمل برائے فراخی رزق و کشائش کا ایک طریقہ بعض مشائخ سے اس طرح بھی مروی ہے کہ عشاء کے بعد دو رکعتوں میں اکتالیس مرتبہ پڑھیں‘ اس طرح کے رکعت  اول میں بعد از فاتحہ اکیس بار اور رکعت دوم میں بعد فاتحہ بیس بار سورہ ٔمزمل پڑھیں۔
ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ فجر کی سنت و فرض کے درمیان ایک بار اور باقی تمام نمازوں (فجر سمیت) کے بعد دو دو بار اس طرح گیارہ بار پورے دن میں ہوجائے گی۔
🔵شفاء یابی کیلئے:
اگر روزانہ باوضو گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر بیمار پر دم کرتے رہیں تو انشاء اللہ بیمار کو شفاء حاصل ہوتی ہے۔
🔵بچہ عمر دراز ہوگا:
جس عورت کے بچے اکثر مر جاتے ہوں تو وہ سات مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر سپاری (چھالیہ ثابت) پر دم کرے اور اس میں سوراخ کرکے بچے کےگلے میں ڈال دے‘ انشاء اللہ بچہ عمردراز ہوگا۔
🔵بخیریت ولادت:
درد زہ والی عورت کو گیارہ مرتبہ شکرپر پڑھ کر دم کرکے کھلائیں‘ انشاء اللہ بخیریت فوراً بچہ کی ولادت ہوجائےگی۔
🔵میاں بیوی میں الفت کیلئے:
اگر میاں بیوی میں باہم اختلاف ہوتو سورۂ مزمل اکیس بار پڑھ کر کسی چیز پر دم کرکے کھلادیں انشاء اللہ دونوں میں باہم الفت پیدا ہوجائے گی۔
🔵مشکلات کے حل کیلئے:
ایک طریقہ سورۂ مزمل کے پڑھنے کا یہ بھی ہے کہ بعد نماز فجر چھ بار‘ بعد نماز ظہر سات بار‘ بعد نماز عصر آٹھ بار‘ بعد نماز مغرب نو بار‘ بعد نماز عشاء گیارہ بار سورۂ مزمل پڑھیں۔ انشاء اللہ ہر مشکل آسان ہوگی۔
🔵مصیبت سےامن:
اگر اول و آخر درود شریف تین بار اور درمیان میں اکتالیس بار روزانہ سورۂ مزمل پڑھا کریں تو اللہ تعالیٰ دولت سے مالا مال فرمادیں گے اور مصیبت سے امن میں رہے گا۔
🔵کشائش رزق:
ایک بزرگ نے لکھا ہے کہ اکتالیس دن تک اکتالیس بار پھر اکتالیس دن تک اکیس بار اور پھر زندگی بھر کیلئےگیارہ مرتبہ کا معمول بنالیں آغاز نوچندی جمعرات سے کریں‘ غنا‘تونگری اور کشائش رزق کیلئے نہایت ہی مفید ہے۔

5:-من پسند رشتہ کے لیے تہجد کی نماز کے بعد 1111 بار یہ درود شریف پڑھ کر دعا کرنی ہے۔

*الحمدُ للہ ذِی العِزۃِ و الکبریَاءِ وَ صلی اللہُ علٰی محمدٍ خاتَم الانبیاءِ*

انشاء اللہ مراد پوری ہوگی

6:-📿 *غیب سے روزی ملنے کا مجرب وظیفہ*
بعد نماز عشاء باوضو اکیس مرتبہ *درود ابراہیمی* اس کے بعد یہ آیت 1001 بار *وَمن یتق اللہ یجعل لہ مخرجا و یرزُقُہ مِن حیثُ لا یَحتسب*
👈 یہ عمل چالیس دن کرنا ہے۔اس عمل کے اثرات 6 دن بعد ملنے شروع ہو جائیں گے۔
⚠ جب وظیفہ مکمل ہوجائے چالیس دن بعد میں روزانہ بعد نماز فجر باوضو اول و آخر دس مرتبہ درود پڑھ کر دس بار یہ آیت پڑھے

🌘 یہ عمل آپ نے نیا چاند دیکھ کر شروع کرنا ہے۔

6:-*اگر کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی میں رکاوٹ ہو تو لڑکا یا لڑکی اور اسکی والدہ صبح نماز فجر کے بعد اور شام کو مغرب کے بعد پانچ سو مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر دعا کریں*۔
*ان شاء اللہ معاملہ حل ہو جائے گا*

7:-🌹 *تندرستی کا راز*🌹
جوشخص چاھتاھے مرتےدم تک اسکےتمام  اعضاءسلامت رھین اوروہ تندرست رھے وہ روزانہ سورہ روم کی آیت نمبر30
*فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا فِطْرَةَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ*
صرف تین بارپڑھ کراپنے آپ پر دم کرے بہت جلد اثرات مرتب ھونگے 
براہ  کرم اپنے فیملی دوست احباب کو بتائین اورحتی الامکان سینڈ کیجۓ. آپکے لۓ باعث صدقہ ھو گا.

8:-ﻗﺮﺁﻥ ﺣﻜﻴﻢ ﻛﻰ ﺍﻳﻚ ﺁﻳﺖ ﻣﺒﺎﺭﻛﮧ ﻛﮯﻋﺠﯿﺐ ﺭﺍﺯ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﻓﻮﺍﺋﺪ
ﻭﻩ ﺁﯾﺖ ﮐﺮﯾﻤﮧ :
} ﻟَﻴْﺲَ ﻟَﻬَﺎ ﻣِﻦْ ﺩُﻭﻥِ ﺍﻟﻠّٰﻪِ ﻛَﺎﺷِﻔَﺔٌ ‏( ﺍﻟﻨﺠﻢ : 58 ‏) 
ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻄﻠﺐ ﻛﻮ ﺣﺎﺻﻞ ﻛﺮﻧﮯﺳﮯ ﻋﺎﺟﺰ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﮨﻮ ﻣﺼﻴﺒﺖ ﻭ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﻰ ﭘﯿﭽﮭﺎ ﻧﮧ ﭼﮭﻮﮌﺗﯽ ﮨﻮ
ﻳﺎ ﻛﺴﻰ ﻣﻈﻠﻮﻡ ﻛﻮﻇﺎﻟﻢ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﮌﺍﻧﮯ ﻛﺎ ﺍﺭﺍﺩﻩ ﮨﻮ
ﯾﺎ ﺩﺷﻤﻨﻮﮞ ﭘﺮ ﻓﺘﺢ ﺣﺎﺻﻞ ﻛﺮﻧﻰ ﮨﻮ
ﯾﺎ ﻗﺮﺽ ﮐﺎ ﺍﺩﺍ ﻛﺮﻧﺎ ﮨﻮ
ﺍﻭﺭ ﻭﻩ ﻛﺎﻡ ﺟﻮ ﺷﺮﻳﻌﺖ ﻛﮯ ﺧﻼﻑ ﻧﮧ ﮨﻮ۔
ﺁﭖ ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﮐﺮﯾﻤﮧ ﮐﻮ ‏( 1153 ‏) ﻣﺮﺗﺒﮧ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺭﺍﺕ ﯾﺎ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺧﺎﻟﺺ ﻧﯿﺖ ﻛﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﺘﻮﺟﮧ ﮨﻮ ﻛﺮ ﭘﮍﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﺒﯽ ﺻﻠﻰ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻛﮯ ﺗﻮﺳﻞ ﺳﮯ ﺩﻋﺎﺀ ﻣﺎﻧﮕﮯﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻘﺼﺪ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﮔﺎ۔ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﮏ ﻭﺷﺒﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﻳﮧ ﻋﻤﻞ ﻣﺠﺮﺏ ﮨﮯ

Comments

  1. Kiya urat ju khula ly wo iddat puri na kary kiya us ka koi kafara ya hadiya huta hai?

    ReplyDelete
  2. Assalamu alaikum

    Jab my namaz may ho ta hou too mujjay namaz ke darmaiya n kaba nazar atta hai.. is ke matalab kya hai.. please boley,

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

SAWAL JAWAB SECTION

NAJASAT KA BAYAN.

Link Of Pdf Sunni Hanfi